پاکستان
21 اپریل ، 2012

وزیراعظم گیلانی سے بہاولپور کے عمائدین کی ملاقات، نئے صوبے پر غور

وزیراعظم گیلانی سے بہاولپور کے عمائدین کی ملاقات، نئے صوبے پر غور

ملتان … سرائیکی صوبے کے قیام کی اہم پیشرفت ہوئی ہے اور بہاولپور وجنوبی پنجاب کو ایک صوبہ بنانے پر غور کیا جارہا ہے۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے مخدوم احمد محمود اور نواب آف بہاولپور کی قیادت میں بہاولپور کے عمائدین نے ملاقات کی ہے جس میں سرائیکی صوبے سے متعلق معاملات پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں بہاولپور اور جنوبی پنجاب کو ایک صوبہ بنانے پر غور کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بہاولپور مجوزہ سرائیکی صوبے کا حصہ ہوگا اور اس نئے صوبے کا دارالحکومت ملتان کے بجائے بہاولپور ہوسکتا ہے۔

مزید خبریں :