21 اپریل ، 2012
اسلام آباد … وفاقی محکمہ صحت نے نمونیاسے بچاو کیلئے نئی ویکسین متعارف کر وا دی ہے۔ انسداد پولیو مہم کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر جان باز آفریدی نے جیو نیوز کو بتا یا کہ ملک کے دیگر حصوں کی طرح پشاور سمیت خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقوں میں بھی چھوٹے بچوں میں نمونیا کی شکایات بہت عام ہیں،نمونیا پر قابو پانے کیلئے وفاقی محکمہ صحت نے نئی ویکسین متعارف کروا دی ہے جو ایک سے ڈیڑھ ماہ تک کے بچوں کو دی جائے گی۔ ڈاکٹر جان باز آفریدی کا کہنا تھا بچوں کو ویکسین پلانے کا باقاعدہ عمل جولائی میں شروع کر دیا جائے گا۔