دلچسپ و عجیب
25 اکتوبر ، 2014

بھارت میں پان فروش کوایک ارب 32 کروڑ کا بجلی کا بل بھجوا دیا گیا

بھارت میں پان فروش کوایک ارب 32 کروڑ کا بجلی کا بل بھجوا دیا گیا

سونی پت.....بھارت میں ایک پان فروش کو بجلی والوں نے ایک ارب سے زائد کا بل بجھوادیا۔پان فروش بیچارا بل پر درج رقم دیکھ کر حیران و پریشان رہ گیا۔سونی پت شہر میں پان فروش کی دکان میں صرف ایک پنکھا، ٹیوب لائٹ اور چھوٹا سا فریج ہے۔ عام طورپر اس کی دکان کا ماہانہ بجلی کا بل 8سو سے ہزار روپے تک آتا ہے۔ تاہم گذشتہ ماہ کا بجلی کا بل 1ارب 32 کروڑ روپے بھیج دیا گیا۔ پان فروش کا کہناتھاکہ اس نے اس قدررقم تو کبھی سنی ہی نہیں۔ بجلی والوں کا موقف ہے کہ یہ ایک تیکنیکی خرابی کی وجہ سے ہوا۔ اور زائد بل بھیجنے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مزید خبریں :