دلچسپ و عجیب
21 اپریل ، 2012

غزہ کے چڑیا گھر میں بچے شیر اور چیتے کے پنجرے میں گھس گئے

غزہ کے چڑیا گھر میں بچے شیر اور چیتے کے پنجرے میں گھس گئے

غزہ… غزہ کے چڑیا گھر میں بچوں کو انوکھے انداز میں تفریح کا موقع فراہم کیا جارہا ہے ، مرنے والے جانوروں کو محفوظ کرکے واپس انکلوژر میں رکھ دیا گیا، کچھ بچے شیر، چیتے کے پنجرے میں گھس گئے تو کچھ نے سارس اور بندرکو چھو کر ہی مزے کئے۔ غزہ کے یونس خان چڑیا گھر میں اگر کوئی جانور مرجاتا تو اسے دفن کرنے یا پھینکنے کی بجائے محفوظ کرلیا جاتا اور واپس ان کے انکلوژر میں رکھ دیا جاتا ہے۔ یہ ترکیب انہوں نے انٹرنیٹ کے ذریعے سیکھی ہے، اب تک 10 جانوروں کے ساتھ ایسا کیا جاچکا ہے۔ اس کے علاوہ چڑیا گھر میں 65 زندہ جانور بھی بچوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔ چریا گھر آئے بچوں کا کہناہے کہ اس طرح کے جانوروں سے یہ اور بھی دلچسپ ہوگیا ہے۔ جانور رکھنے، دیکھ بھال کرنے اور کھانے کے خرچے سے بچنے کیلئے انتظامیہ نے یہ انوکھا فیصلہ کیا۔

مزید خبریں :