26 اکتوبر ، 2014
لندن........لندن میں کشمیریوں کے حق میں ہونے والے ملین مین کے شرکا نے ٹرائفلگر اسکوائر سے ٹین ڈائوننگ اسٹریٹ تک مارچ کیا اور برطانوی وزیراعظم کی رہائش گا ہ جاکر انھیں مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے یاداشت پیش کی۔اور کہا کہ برطانیہ نے یہ مسئلہ پید ا کیا ہے وہ ہی اسے حل کرائے ۔ملین مین مارچ کی قیادت سابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کی اور انھوں نے ہی وزیراعظم برطانیہ کی رہائش گاہ پر یاداشت پیش کی۔ اس موقع پر کشمیری قیادت کے ساتھ ساتھ پاکستان سے تعلق رکھنے والی تقریباً تمام ہی سیاسی جماعتوں کے کارکنان اور رہنما شریک تھے اور وہ کشمیریوں سے مکمل یک جہتی اور انھیں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق انکا حق دلانے کے لیے نعرے لگارہے تھے۔