27 اکتوبر ، 2014
کراچی.......متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ خورشیدشاہ کےبیان نےتمام پاکستانیوں کی دل آزاری کی،اعتزازاحسن رکن قومی اسمبلی یاسینیٹ سےزیادہ محترم سمجھےجاتےہیں،تاہم انھوں نےحقائق کوتوڑمروڑکرپیش کیا،ہم نےمناسب سمجھاکہ ریکارڈکودرست کیا جائے۔انھوں نے ان خیالات کا اظہار پیرکو نائن زیرو پر پریس کانفرنس کے دوران کیا،انھوںنے ایم کیوایم کی جانب سے نئےصوبےبنانےکےلیےتحریک چلانےکااعلان کرتے ہوئے کہا کہمحرم کےبعدانتظامی بنیادوں پرنئےصوبےبنانےکیلیےتحریک شروع کرینگے، شہری علاقوں کےعوام کااحساس محرومی احساس بیداری میں تبدیل ہورہاہے،خورشیدشاہ نےلفظ مہاجرکوگالی سےتعبیرکیا،جبکہ ہمیں برداشت اور رواداری کا سبق پڑھانے والے اعتزازاحسن کابیان خودعدم رواداری اورعدم برداشت کی عکاسی کرتاہے،اعتزازاحسن کہتے ہیں کہ خورشیدشاہ کونشانہ بناکرمخصوص طبقےکوبھڑکایاجارہاہے،ہمیں بتایاجائےکہ ایم کیوایم کومظاہرہ کرنےکی ضرورت کیوں پیش آئی ،آج کابیان بھی تضحیک آمیزاورمتعصبانہ ہے،لگتاہےکہ خورشیدشاہ نےاعتزازاحسن کواپناوکیل صفائی مقررکردیاہے،اعتزازاحسن مہاجروں کی چوتھی نسل میں چوراورڈاکوڈھونڈرہےہیں،اگر مہاجروں میں ڈاکوڈھونڈنےکی بات ہورہی ہےتوپاکستان کولوٹنےوالے ڈاکوئوںکابھی جائزہ لےلیتے تو بہتر ہوتا۔