پاکستان
21 اپریل ، 2012

سندھ بھر میں ڈپٹی کمشنروں کو اسلحہ لائسنس جاری کرنیکا اختیار دیدیا گیا

سندھ بھر میں ڈپٹی کمشنروں کو اسلحہ لائسنس جاری کرنیکا اختیار دیدیا گیا

کراچی … سندھ بھر میں ڈپٹی کمشنروں کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا اختیار دے دیا گیا، ڈپٹی کمشنرز ہر ماہ 75 لائسنس جاری کرسکیں گے۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سندھ کے تمام ڈپٹی کمشنروں کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق تمام ڈپٹی کمشنرز یکم مئی سے اسلحہ لائسنس جاری کرسکیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز کو ہر ماہ 75 اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا اختیار ہوگا۔

مزید خبریں :