21 اپریل ، 2012
کراچی … راولپنڈی میں بھوجا ایئرلائن کے طیارہ حادثے میں جاں بحق نو بیاہتا جوڑے سمیت مزید 11 افراد کی میتیں کراچی پہنچادی گئیں، کراچی لائی گئی میتوں کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز راولپنڈی میں طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 127 میں سے 27 افراد کی میتیں کراچی پہنچادی گئیں ، مختلف پروازوں کے ذریعے ان میتوں کو کراچی پہنچایا گیا۔ پی کے 309 کے ذریعے مزید 11 افراد کی میتیں کراچی ایئرپورٹ پہنچادی گئیں جن میں محمد سہیل، محمد فاروق، ایئرہوسٹس صنم فرید شامل ہیں، جبکہ نہال علوی، فرح ساجد، عتیق خان، رشیدہ بیگم، عزیر الرحمان کی میتیں بھی کراچی لائی گئی ہیں۔ نو بیاہتا جوڑے تنویر جان بروہی اور صد بروہی کی میتیں بھی اس طیارے سے کراچی پہچائی گئی ہیں۔ جبکہ اس سے قبل دو مختلف پروازوں سے 16 افراد کی میتیں کراچی لائی گئی تھیں جن میں بیشتر کی تدفین کردی گئی ہے۔