پاکستان
21 اپریل ، 2012

بھوجاایئرلائن حادثے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کروائی جائے ،الطاف حسین

بھوجاایئرلائن حادثے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کروائی جائے ،الطاف حسین

لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے صدرآصف زرداری اوروزیراعظم یوسف رضاگیلانی سے مطالبہ کیاہے کہ بھوجاایئرلائن کے طیارے کے المناک حادثہ کی جلد ازجلد اعلیٰ سطحی تحقیقات کرواکراس سے قوم کوآگاہ کیا جائے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بھوجا ایئر لائن کاحادثہ ایک قومی سانحہ ہے جس میں 127 قیمتی جانیں گئی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ قومی ایئرلائن کی کارکردگی پہلے ہی ناقص ہورہی ہے اورنجی ایئرلائنوں میں بھی بلیوایئرلائن کے بڑے حادثے کے بعدبھوجاایئر لائن کے اس المناک سانحہ نے قومی سول ایوی ایشن کی کارکردگی کے بارے میں بہت بڑاسوالیہ نشان پیداکردیاہے اورقوم کے ذہنوں میں اس حادثہ کے اسباب کے بارے میں طرح طرح کے سوالات جنم لے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی اہم قومی معاملہ ہے اس سانحہ کی ہرپہلوسے اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائے، ذمہ داروں کو سخت سزادی جائے ،نجی ایئرلائنوں پرایوی ایشن قوانین کامکمل اطلاق کرایاجائے اسکے ساتھ ساتھ سول ایوی ایشن کی کارکردگی کوبھی بہتربنایاجائے ۔ الطاف حسین نے ایک بارپھراس المناک سانحہ میں جاں بحق ہونے والے تمام افرادکے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم دکھ اورصدمہ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہے۔الطاف حسین نے صدرپاکستان کی جانب سے سینئرصحافی،کالم نگار،سینئرتجزیہ نگاراوردانشورنذیرناجی کوانکی صحافتی اورقلمی خدمات کے اعتراف کے طورپرہلال امتیازسے نوازے جانے پر انہیں دل کی گہرائیوں سے زبردست مبارکبادپیش کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نذیرناجی ملک کے ایک سینئراوربزرگ صحافی ہیں جن کی صحافتی اورقلمی خدمات کادائرہ کئی دہائیوں پرمشتمل ہے اورآج بھی وہ اپنی تحریروں ، تبصروں اورتجزیوں کے ذریعے مسلسل قوم کی رہنمائی کررہے ہیں جس کااعتراف قابل تحسین ہے۔

مزید خبریں :