21 اپریل ، 2012
اسلام آباد… بد قسمت طیارے کا وائس ریکارڈر مل گیا ،چیئر مین سی ڈی اے کل متعلقہ حکام کے حوالے کریں گے۔ڈائریکٹر سی ڈی اے برائے ایمر جنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ آصف مجید نے وائس ریکارڈ ملنے کی تصدیق کرتے ہو ئے کہا ہے کہ بھوجا ایئر کے بد قسمت طیارے کا وائس ریکارڈر مل گیا ہے جس کی اطلاع متعلقہ حکام کو دی جا چکی ہے،کل چیئر مین کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی متعلقہ حکام کے حوالے کر دیں گے۔