دنیا
01 نومبر ، 2014

امریکا میں خلائی جہاز حادثے کا شکار ہو گیا ،پائلٹ ہلاک

امریکا میں خلائی جہاز حادثے کا شکار ہو گیا ،پائلٹ ہلاک

نیویارک.......امریکا میں خلائی جہاز حادثے کا شکار ہو گیا ۔ حادثے کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔کیلی فورنیا کے "موہاوے صحرا" میں خلائی جہاز کی تجرباتی پرواز کی جارہی تھی، جہاز میں دو پائلٹ سوار تھے، جن میں سے ایک موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا۔ "ورجن گیلکٹک" Virgin Galactic نامی کمپنی ایسے خلائی جہازوں کا تجربہ کررہی ہے جس میں وہ مسافروں کو سیاحت کی غرض سے خلا میں لے کر جائے۔ خلا میں مشن بھیجنے کی ناکامی کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل بدھ کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن رسد لے کر جانے والا راکٹ اڑان کے 6 سیکنڈز کے بعد تباہ ہوگیا تھا۔

مزید خبریں :