22 اپریل ، 2012
کراچی… کراچی ائیرپورٹ پر ایک اور طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔ اطلاعات کے مطابق نجی ایئرلائن کی ایک پرواز بوئنگ 737 نے اسلام آباد سے کراچی پہنچنے پر جیسے ہی لینڈگ کی ایک زوار دار آواز آئی اور طیارہ بائیں جانب جھک گیا ۔ جہاز میں آنے والے نقص کے بارے میں متضاد اطلاعات ہیں، ایک اطلاع کے مطابق لینڈنگ کے وقت طیارے کا لینڈنگ گیئر ٹوٹ گیا جبکہ دوسری اطلاع کے مطابق طیارے کے لینڈنگ کے ساتھ ہی ٹائر پھٹ گئے۔ تازہ ترین اطلاع کے مطابق طیارے کا بائیں ونگ زمین سے ٹکا ہوا ہے اور جہاز کے انجن کو ٹھنڈا کیا جارہا ہے، ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق طیارے میں 100سے زائد مسافر سوار ہیں ۔ واقعے کے بعد کراچی کا ائیرپورٹ بند کر دیا گیا ہے۔