دنیا
01 نومبر ، 2014

سکھوں کیخلاف فسادات کے 30برس مکمل، بھارتی پنجاب میں ہڑتال

سکھوں کیخلاف فسادات کے 30برس مکمل، بھارتی پنجاب میں ہڑتال

نئی دہلی.......بھارت میں سکھوں کے خلاف فسادات کے 30برس مکمل ہونے پر آج ریاست پنجاب میں ہڑتال ہے۔صبح 5بجے سے 10بجے تک ٹرینوں کی آمدورفت بھی بند رہی۔ بھارت میں 1984ء میں ہونے والے سکھوں کے قتل عام کے 30برس مکمل ہونے پر آج ریاست پنجاب میں ہڑتال ہے۔سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے قتل کے بعد شروع ہونے والے ان فسادات میں 3ہزار سے زائد سکھوں کو قتل کردیا گیاتھا۔ دو روز قبل حکومت نے فسادات میں ہلاک ہونے والوں کے ورثا کیلئے 50لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تھا۔ امرتسر میں پولیس نے مظاہرہ کرنے والے سکھ طلبا یونین کے کئی ارکان کو گرفتار کرلیا۔

مزید خبریں :