02 نومبر ، 2014
لاہور......لاہور میں واہگہ بارڈر کے قریب دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 37 ہوگئی ہے جبکہ درجنوں افراد زخمی ہیں۔غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق دھماکا خود کش ہو سکتا ہے تاہم خود کش حملے کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔دھماکا زیرو پوائنٹ سے ڈیڑھ کلو میٹر اندر کی جانب ہوااور عین اس وقت ہوا جب واہگہ پر فلیگ میٹنگ کی تقریب اختتام پذیر ہو ئی ۔تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ آئی جی پنجاب نے37 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے، پچیس سے زائد افراد زخمی ہو ئے ہیں، زخمیوں میں رینجرز اہل کار بھی شامل ہیں ۔واقعے میں جاںبحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے،طبی مراکز واہگہ سے20سے25کلو میٹر دور واقع ہیں۔لاہور کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ واہگہ بارڈر کے حوالے سے دہشت گر دی کی رپورٹ تھی۔