05 نومبر ، 2014
لاہور.......نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان آج متوقع ہے،ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کو شکست دینے والی ٹیم ہی برقرار رکھے جانے کا قومی امکان ہے۔آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے امتحان میں پاکستان ٹیم سرخرو رہی اور تاریخی کلین سوئپ کرنے میں کامیاب رہی، اب پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 9نومبر سے ہو رہا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف جس 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا اسے ہی برقرار رکھنے کا امکان ہے ۔ جس کا اعلان تین روزہ پریکٹس میچ کے اختتام پر کیا جا سکتا ہے۔ فاسٹ بائولر وہاب ریاض گھٹنے کی انجری سے نجات پا چکے ہیں، انہیں فٹنس کے لیئے ڈومیسٹک کرکٹ کا میچ کھیلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہیں میچ فٹنس کے حصول کے بعد ٹیسٹ سیریز میں موقع دیا جاسکتا ہے ۔