05 نومبر ، 2014
جے پور......بھارتی ریاست راجستھان میں منعقدہ پشکر فیسٹیول میں جہاں مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا گیا وہیں سب سے مقبول مقابلے لمبی مو نچھوں کا میدا ن بھی سجا یا گیا ۔اس سالانہ مقابلے کیلئے بھارت بھر سے لا تعداد افراد نے شر کت کی اور کئی سالوں سے اس مقابلے کیلئے لا ڈ پیارسے بڑھائی گئی مو نچھوں کی سر عام نمائش کی گئی ،اس مو نچھ تماشے کو دیکھنے کیلئے مقامی افراد کے ساتھ غیر ملکیوں کی بھی ایک بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔ روائتی لباس زیب تن کیے بڑی بڑی مو نچھوں والے افراد کو ججز نے نمبرز دے کر پہلی ،دوسری اور تیسری پو زیشن کے ساتھ انعام کاحقدار بھی ٹھہرا یا۔