پاکستان
05 نومبر ، 2014

وزیر اعظم کی زیرصدارت اجلاس میں وزیراعلیٰ کے پی کےبھی شریک

وزیر اعظم کی زیرصدارت اجلاس میں وزیراعلیٰ کے پی کےبھی شریک

اسلام آباد..........وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت انسدادپولیو اجلاس کی ایک خاص بات وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی شرکت بھی تھی جو ڈھائی ماہ سے وزیراعظم کو تسلیم نہ کرنے اور ان کے استعفے کا مطالبہ کرتے آرہے ہیں۔وزیراعظم آفس میں ہونے والے انسداد پولیو اجلاس میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ نے شرکت جس میں خیبرپختون خوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی شرکت نمایاں تھی۔ پرویز خٹک اسلام آباد کے دھرنے میں عمران خان کے شانہ بشانہ تقریباً ڈھائی ماہ سے وزیر اعظم کے استعفے کا مطالبہ کرتے آرہے ہیں اور کسی وفاقی سطح کے اجلاس میں شرکت نہیں کر رہے تھے۔ انہوں نے اب جو و زیراعظم ہاؤس کا رخ کیا تو وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ نہ صرف مصافحہ کیا بلکہ وزیراعظم سے الگ ملاقات اور اپنے صوبے کے معاملات پر گفتگو بھی کی۔

مزید خبریں :