12 نومبر ، 2014
اسلام آباد....... عمران خان نے حکومت کو وارننگ دی ہے کہ تیس نومبر تک انھیں انصاف نہ ملا تو حکومت چلانا مشکل ہوجائے گا، خان صاحب نے ننکانہ صاحب میں کہا عدلیہ سے گلہ ہے کہ اٹھارہ ماہ سے انصاف مانگ رہے ہیں لیکن ابھی تک نہیں ملا۔ ننکانہ صاحب میں جلسے سے خطاب کے دوران عمران خان ایک جانب حکومت کو اس کے مبینہ وعدے یاد دلاتے رہے تو دوسری طرف یہ کہا کہ تیس نومبر تک بات نہ مانی تو حکومت چلانا مشکل ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن میں ایم آئی اور آئی ایس آئی کی شمولیت کا مطالبہ حکومت مان چکی تھی۔ انھوں نے تیس نومبر کے حوالے سے حکومت کو ایک مرتبہ پھر دھمکی دی۔ عمران خان نے عدلیہ کے کچھ فیصلوں کی تعریف کی اور کچھ مقدمات کی سماعت پر ناراض نظر آئے۔ اس موقع پر انھوں نے عدلیہ کو اپنے مخصوص لہجے میں ایک پیغام بھی دیا۔