13 نومبر ، 2014
کوئٹہ.......بلوچستان میں پولیو کا ایک نیا کیس سامنے آگیا۔ ڈپٹی مینیجر ای پی آئی بلوچستان ڈاکٹر اسحاق پانیزئی نے جیو نیوز کو بتایا کہ پولیو کا نیا کیس قلعہ عبداللہ سے رپورٹ ہوا ہے، جہاں 18ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ڈاکٹر محمد اسحاق پانیزئی کے مطابق بچی کےوالدین پولیو ویکسین پلانے سے انکاری رہے ہیں۔ دوسری جانب نیا کیس سامنے آنے سےرواں سال بلوچستان میں پولیو کےکیسز کی تعداد 11ہوگئی ۔پولیو کے صوبے میں اس سے پہلے قلعہ عبداللہ سے پانچ، کوئٹہ سے چار اور ژوب سے ایک کیس رپورٹ ہوچکاہے۔