14 نومبر ، 2014
بیجنگ .......چائنا ایئر شو کے دوران ایروبیٹک ٹیموںنے فضا میں دکھائے رنگوں کے ساتھ کرتب کے دلچسپ انداز، چائنا ایئر شومیں کئی ملکوں سے آئی ہو ئی ایروبیٹک ٹیمیں دلکش انداز میں فن کا مظاہرہ کر رہی ہیں،متحدہ عرب امارات کی 7 طیاروں کی ٹیم نے مہارت کے ساتھ فضا میں رنگ بکھیرے،چین کی لبریشن آرمی ایئر فورس نے بھی کرتب دکھائے، ایئر شو میں پاکستان کے تعاون سے تیار کیا گیا جنگی طیارہ ایف سی -1 بھی رکھا گیا ہے۔