17 نومبر ، 2014
بیجنگ........چین میں دسواں سالانہ بین الاقوامی ایئر شو اختتام کو پہنچا۔ شو کے دوران ایروبیٹک ٹیمو ں نے فضا میں شاندار کرتب دکھائے۔ چین کے شہر ژوہائی Zhuhai میں ہونے والے ایئر شو میں طیاروں نے فضامیں کرتب دکھا کر ایسے رنگ بکھیرے کہ دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے۔ایئر شو میں 41 ملکوں کی 700 کمپنیوں نے شرکت کی۔اس دوران 23اعشاریہ 4بلین ڈالر کے 300معاہدے بھی کئے گئے۔ چین میں بنائے گئے طیاروں کے ساتھ ساتھ دیگر ملکوں کے 130طیارے بھی ا س شو کا حصہ رہے۔رنگ چھوڑتے اور قلابازی کھا تے یہ طیارے جب نیچے آتے تو دیکھنے والوں دھڑکنیں تھم جاتیں۔یہ دلکش مناظر دیکھنے کیلئے ریکارڈ 4لاکھ سے افراد نے شو میں شرکت کی۔