دلچسپ و عجیب
18 نومبر ، 2014

امریکا:ایری زونا میں انٹرنیشنل جیٹ اسپورٹس بوٹنگ مقابلے

امریکا:ایری زونا میں انٹرنیشنل جیٹ اسپورٹس بوٹنگ مقابلے

نیویارک.........امریکی ریاست ایری زونا میں ہونے والے انٹرنیشنل جیٹ اسپورٹس بوٹنگ مقابلے میں برطانیہ کے شہری نےجیٹ اسکی کے ذریعے مسلسل36بیک فلپ لگا کر اپنا نام گینز ورلڈ ریکارڈ میں درج کروالیا۔اسٹون لی نے اپنے فن کا مظاہرہ امریکی ریاست ایری زونا میں انٹرنیشنل جیٹ اسپورٹس بوٹنگ کے دوران کیا۔دس روزہ عالمی مقابلے کے لیے دنیا کے50 ممالک سے بوٹ ریسنگ کے ماہر کھلاڑیوں نے شرکت کی اورپانی پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

مزید خبریں :