صحت و سائنس
18 نومبر ، 2014

کراچی : 11حساس یونین کونسلوں میں 3روزہ انسداد پولیو مہم ختم

کراچی : 11حساس یونین کونسلوں میں 3روزہ انسداد پولیو مہم ختم

کراچی.........کراچی کی 11حساس یونین کونسلوں 3روزہ انسداد پولیو مہم اختتام کو پہنچ گئی۔ مہم میں والدین نے 5ہزار 363بچوں کوپولیو کے قطرے پلانے سے انکار کردیا۔ ذرائع کے مطابق 5ہزار 363 بچوں میں سےسائٹ کے 838، بلدیہ کے 809 اور اورنگی ٹاؤن کے 709 بچے سر فہرست ہیں،جنہیں ان کے والدین نے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم رکھا۔ کراچی کی انتہائی حساس 11یونین کونسلوں میں 15نومبر سے 3روزہ انسداد پولیو مہم میں ڈھائی لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔ ای ڈی اوصحت ڈاکٹر ظفر اعجاز کا کہنا ہے کہ مہم میں 93فیصد نتائج حاصل کیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :