صحت و سائنس
19 نومبر ، 2014

ڈی ایچ کیوٹیچنگ اسپتال سرگودھا میں7نومولود بچے انتقال کرگئے

ڈی ایچ کیوٹیچنگ اسپتال سرگودھا میں7نومولود بچے انتقال کرگئے

سرگودھا.......ڈی ایچ کیوٹیچنگ اسپتال سرگودھا میں7نومولود بچے انتقال کرگئے۔ والدین کا الزام ہے کہ بچوں کی ہلاکت اسپتال انتظامیہ کی غفلت سے ہوئی ہے۔ اسپتال میں نہ تو آکیسجن کا انتظام تھا نہ کوئی سینئر ڈاکٹر، اسپتال کے ایم ایس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں ۔ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال سرگودھا میں انتظامیہ کی مبینہ غفلت نے ماؤں کی گودیاں ان کے بچوں سے خالی کردیں۔ 7 نومولود بچے اپنی پیدائش کے چند گھنٹوں بعد ہی اذیت میں مبتلا ہوکر ایک کے بعد ایک انتقال کر گئے۔ بچوں کے والدین کا الزام ہے کہ اسپتال میں آکسیجن کا انتظام نہیں تھا، پہلا بچہ گزشتہ رات9بجے جاں بحق ہوا اور پھر وقفے وقفے سے صبح 4 بچے تک 7 بچے انتقال کرگئے۔ بچوں کے والدین نے یہ الزام بھی عائدکیاکہ بچے مرتے رہے،لیکن اسپتال میں کوئی سینئرڈاکٹرموجود نہیں تھا۔ بار بار اسپتال انتظامیہ سےمطالبہ کیاگیا کہ بچےیک ِ بعد دیگرے مرتے جارہے ہیں سینئرڈاکٹروں کوبلایاجائےتاہم کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ سرگودھا میڈیکل کالج کے 4 زیرتعلیم طالبعلم ڈیوٹی پرموجود تھے، تاہم ناتجربہ کاری کی وجہ سے وہ بچوں کی جان نہ بچاسکے۔ڈی ایچ کیوٹیچنگ اسپتال کےمیڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر اقبال سمیع کے مطابق بچوں کی عمریں 48 گھنٹے سے کم تھیں۔ 4 بچوں کو گزشتہ روز ہی مختلف نجی اسپتالوں سے ٹیچنگ اسپتال لایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو طبی سہولتیں مل رہی تھیں تاہم واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

مزید خبریں :