19 نومبر ، 2014
واشنگٹن......القاعدہ کے خلاف مہم کےلیے سی آئی اے کا تیارکردہ کھلونا نیلامی کےلیے پیش کیا جارہاہے ۔ انٹیلی جنس ایجنسیاں ہدف پانے کےلیے کس حد تک جاتی ہیں یہ انسان سوچ بھی نہیں سکتا۔ اس کی ایک مثال سی آئی اے کا ڈیزائن کیا ہوا یہ گڈا ہے ۔ بظاہر یہ عام کھلونوں جیسا نظر آتا ہے تاہم جب اسے حرارت دی جائے تو اس کا رنگ بدل جاتا ہے اور یہ خوفناک شکل اختیار کرلیتا ہے ۔ بچوں کو القاعدہ سے دور رکھنے کےلیے تیار کیا گیا یہ کھلونا مارکیٹ میں نہ آیا اور اب نیلام کیا جارہاہے ۔