23 اپریل ، 2012
اسلام آباد … سی ڈی اے افسران کو بھوجا ایئر کے طیارے کے وائس ریکارڈ کو 24 گھنٹے تک اپنے پاس رکھنے پر تفتیش میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے نے کیس پراپرٹی وائس ریکارڈ اپنے پاس رکھا جس پر سی ڈی اے افسران کو بھوجا ایئر طیارہ حادثے کی تحقیقات میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ وائس ریکارڈ ملنے کا کریڈیٹ لینے کیلئے سی ڈی اے افسران نے وائس ریکارڈ 24 گھنٹے تک اپنے پاس رکھا جو جرم ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے پریس کانفرنس کے ذریعے وائس ریکارڈ ملنے کا کریڈٹ لیا۔