صحت و سائنس
19 نومبر ، 2014

ڈی ایچ کیو اسپتال سرگودھا میں 8 نومولود بچے انتقال کر گئے

ڈی ایچ کیو اسپتال سرگودھا میں 8 نومولود بچے انتقال کر گئے

سرگودھا.........سرگودھا کے اسپتال میں بچوں پر قیامت ٹوٹ پڑی، آٹھ نومولود بچے انتقال کرگئے، تین کی حالت نازک ہے،وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبائی مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق سرگودھا پہنچ گئے۔ڈی ایچ کیوٹیچنگ اسپتال سرگودھا میں8نومولود بچے انتقال کرگئے۔ والدین کا الزام ہے کہ بچوں کی اموات اسپتال انتظامیہ کی غفلت سے ہوئی ہے۔ اسپتال میں نہ تو آکسیجن کا انتظام تھا نہ کوئی سینئر ڈاکٹر، اسپتال کے ایم ایس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں ۔ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال سرگودھا میں انتظامیہ کی مبینہ غفلت نے کئی ماؤں کی گود خالی کردی۔ 8 نومولود بچے اپنی پیدائش کے چند گھنٹوں بعد ہی اذیت میں مبتلا ہوکر ایک کے بعد ایک کرکےانتقال کر گئے۔ بچوں کے والدین کا الزام ہے کہ اسپتال میں آکسیجن کا انتظام نہیں تھا، پہلا بچہ گزشتہ رات9بجے جاں بحق ہوا اور پھر وقفے وقفے سے صبح 4 بجے تک 8 بچے انتقال کرگئے۔ بچوں کے والدین نے یہ الزام بھی عائدکیاکہ بچے مرتے رہے،لیکن اسپتال میں کوئی سینئرڈاکٹرموجود نہیں تھا۔ اسپتال میں بچوں کی اموات پر کئی والدین نے اپنے زیر علاج بچوں کو دیگر اسپتال منتقل کردیا۔اسپتال کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر اقبال سمیع کا کہنا ہے کہ بچوں کی عمریں 48 گھنٹے سے بھی کم تھیں۔ بیشتر بچوں کو دیگر اسپتالوں سے یہاں لایاگیاتھا جو پہلے ہی تشویشناک حالت میں تھے۔ڈی سی او سرگودھا ثاقب منان کہتے ہیں کہ بچوں کی اموات پر دکھ ہے، تحقیقاتی رپورٹ آنے پر ہی قانونی کارروائی ممکن ہے۔دوسری جانب ای ڈی ہیلتھ ڈاکٹر عاقب نذیرنے انکشاف کیاہے کہ انتہائی نگہداشت کے بچہ وارڈ میں 25 بچوں کو رکھنے کی گنجائش ہے، جبکہ گزشتہ رات یہاں 51 بچے تھے۔

مزید خبریں :