24 اپریل ، 2012
لاہور… ڈی ایس پی ترقی کیس میں آئی جی پولیس حاجی حبیب الرحمن ہائی کورٹ میں پیش ہوگئے ہیں چیف جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دئیے ہیں کہ میں کسی کونقصان نہیں پہنچاتا،فیصلے پرعمل ہوناچاہئے۔ عدالت میں بیان دیتے ہوئے آئی جی پنجاب نے یقین دہانی کرائی کہ ڈی ایس پی ترقی کیس میں عدالتی احکامات مل گئے ہیں جن پر آج شام تک عمل کیاجائیگا۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ حوصلہ کریں آپکوکچھ نہیں کہتے، آپکوجوقانونی رائے دی جاتی ہے وہ غلط ہے اس پرتوجہ مت دو، کسی کونقصان نہیں پہنچانا،فیصلے پرعمل ہوناچاہیے۔ بعد ازاں چیف جسٹس نے حکم دیا کہ ایک ہفتے میں عدالتی احکامات پر عمل درآمد کی رپورٹ دیجائے۔