26 نومبر ، 2014
چھاچھرو ........چھا چھرو کے گاوں میں غذائی قلت سے آج بھی مزید ایک بچی دم توڑ گئی،جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد63 ہوگئی۔ خشک سالی سے متاثرہ ضلع تھر پارکر میں غذائی قلت کے باعث ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔چھاچھرو کے گاؤں رتن جو تڑ میں غذائی قلت کے باعث ڈیڑھ سالہ بچی انتقال کرگئی۔رواں ماہ تھرپارکر ،ملحقہ علاقوں اور سول اسپتال میں غذائی قلت اور دیگر بیماریوں سے انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد63 ہوگئی ۔