صحت و سائنس
26 نومبر ، 2014

تھرپارکر میں غذائی قلت کی شکار مزید دو بچیاں دم توڑ گئیں

 تھرپارکر میں غذائی قلت کی شکار مزید دو بچیاں دم توڑ گئیں

تھرپارکر...... تھرپارکر کے گائوں چھاچھرو میں غذائی قلت کی شکار مزید دو بچیاں دم توڑ گئیں ،جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد64 ہوگئی۔خشک سالی سے متاثرہ ضلع تھر پارکر میں غذائی قلت کے باعث ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔چھاچھرو کے گاؤں رتن جو تڑ میں غذائی قلت کے باعث ڈیڑھ سالہ بچی اور گل محمد رند میں 10 روز کی بچی انتقال کرگئی۔اس ماہ تھرپارکر ،ملحقہ علاقوں اور سول اسپتال میں غذائی قلت اور دیگر بیماریوں سے انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد64 ہوگئی ہے ۔

مزید خبریں :