26 نومبر ، 2014
لاہور......عالمی ادارہ صحت کا 7رکنی وفد ایبولا وائرس کی روک تھام کے انتظامات کا جائزہ لینے لاہور پہنچ گیا،عالمی ادارہ صحت کا وفد 2دن لاہور میں قیام کرےگا۔ وفد لاہور ائیر پورٹ،انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ ،سروسز اسپتال اور دیگر طبی اداروں کا دورہ اور طبی ماہرین اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کرے گا جبکہعالمی ادارہ صحت ایبولا وائرس کی روک تھام کے لیےتھرمل اسکینرز،تھرمل گنز اور حفاظتی کٹس کی خریداری میں محکمہ صحت سے تعاون کرے گا۔