30 نومبر ، 2014
لاہور......سابق وزیراعظم سیدیوسف رضا گیلانی کاکہناہےکہ پاکستان کسی اے، بی، سی پلان کامتحمل نہیں ہوسکتا،عمران خان آج جوچاہے کریں،مگر ایساکچھ نہ کریں جس سے ملک غیرمستحکم ہو۔لاہورمیں بلاول ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جب تک ملک میں سیاسی استحکام نہیں آئے گا،غیرملکی سرمایہ کاری بھی نہیں آئے گی۔یوسف رضا گیلانی نےکہاکہ پیپلزپارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے ۔یومِ تاسیس منانے کامقصد شہدا ءکی قربانیوں کویادرکھناہے۔