30 نومبر ، 2014
لاہور.....پنجاب حکومت کےترجمان زعیم حسین قادری اورسابق وزیر قانون رانا ثناءاللہ کاکہناہے کہ دھرنے اور احتجاج آخری ہچکیاں لے رہے ہیں،تحریک انصاف کو آج کے جلسے میں بھی مایوسی اورشرمندگی کا سامناکرنا پڑے گا۔لاہورسےجاری بیان میں رانا ثناءاللہ نےکہاکہ عمران کا دھرناعوامی فلاح و بہبود کا ایجنڈا بہا لےگیا،عمران نےقوم کےوقت کی بربادی اور الزامات کی سیاست کےسوا کچھ نہیں کیا،رانا ثناءاللہ نے کہاکہ دھرنے میں عمران اور نام نہاد سیاستدانوں کے اصل چہرےعوام کے سامنے آگئے، لاہور سے روانہ ہونے والےکارکنوں کی تعداد سےان کی مقبولیت کا پول کھل گیا،عمران دانش مندی کا مظاہرہ کریں اور 2018ء کے انتخابات کا انتظار کریں،سید زعیم حسین قادری کاکہناتھاکہ اعجاز چودھری جلسے کی ناکامی کو دیکھتے ہوئے بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں،صوبےمیں نہ ٹرانسپورٹ،،اورنہ ہی کسی سیاسی کارکن کو پکڑا گیاہے۔