30 نومبر ، 2014
لاہور......سینئر قانون داں اور پیپلز پارٹی کے راہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ پلان اے اور بی کی طرح عمران خان کا پلان سی بھی ناکام ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ بلاول ہاؤس لاہور کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہو ئے ان کا کہنا ہے کہ جلسے کرنا ان کاحق ہے وہ پرامن جلسے کریں،ہم لشکریت کے خلاف ہیں،انتظاکررہےہیں ،لشکر لاکرکنپٹی پرپستول رکھ کراستعفیٰ مانگنےکےخلاف ہیں۔عمران خان پلان سی سے نوازشریف کااستعفیٰ چاہتےہیں توایسا نظرنہیں آتا،انہوں نے پلان سی کاکہاہے تواس کامطلب ہے اے اوربی ناکام ہوچکے ہیں۔ اعتزاز احسن کا یہ بھی کہنا تھا کہ الیکشن میںدھاندلی ہوئی ہے اوریہ الیکشن آراوز کاالیکشن تھا،آراوز نے فرضی رزلٹ بناکردیا۔