30 نومبر ، 2014
اسلام آباد......تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ جب دھاندلی ثابت ہوجائے گی تو نوازشریف استعفیٰ دیں گے،پلان سی نہیں مانا تو پلان ڈی آئے گا،میڈیاسے گفتگو کرتے ہو ئے عمران خان نے کہا ہم کیا کرنے جارہے ہیں اگلے چند گھنٹوں میں بتاؤں گا،آج دسمبرکے پورے مہینے کا پلان دیں گے، ہم اپنے احتجاج کی نوعیت بدل دیں گے، تاہم دھرنا ختم نہیں کریں گےاگر دھرناختم کردیا تو حکومت مکرجائے گی۔انہوں نے کہاچاہتے ہیں کہ حکومت مذاکرات پرواپس آئے،ہم نے جن چیزوں پررضامندی ظاہر کی تھی ، حکومت ان چیزوں پرواپس آئے،طے ہوا تھا آئی ایس آئی، ایم آئی بھی تحقیقات میں شامل ہوں گی۔طاہرالقادری کے حوالے سے عمران خان نے کہا ان کی طبیعت ٹھیک نہیںہے،انھیں فون بھی کیا تھا،اس سےقبل طاہرالقادری صاحب نے دھرنا ختم کرنے سےمتعلق کنٹینرمیں آکربتادیا تھا،قادری صاحب نے بتایا تھا کہ ان کے لوگ تھک گئے ہیں،نوکری پیشہ لوگ ہیں۔