30 نومبر ، 2014
لاہور.....وفاقی اطلاعات پر ویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان تسلیم کریں کہ ان کے سا بقہ پلان فیل ہو چکے ہیں،ان کے کسی پلان سے آگاہ نہیں ہوں،تاہم عمران خان اعتراف کریں کہ ان کے پلان اے اور بی ناکام ہوگئے ہیں۔میڈیاسے گفتگو میں پر ویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کے الزامات بے بنیاد ہیں،ان کو شکایت الیکشن کمیشن سے تھی اوردھرنا حکومت کے خلاف دے دیا،انہوں نےعمران خان کو مشورہ بھی دیا کہا عمران خان آج کےجلسےمیں اضافی بیلٹ پیپرزکے چھاپنےکےثبوت پیش کردیں، آج سپریم کورٹ پربھی اعتماد کا اظہار کریں اوراعلان کریں کہ وہ جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ تسلیم کریں گے۔