30 نومبر ، 2014
کراچی .......کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیںکمہونےکے باوجود کرایوں میں کمی سے انکارکردیا ہے۔ کرایوں میں کمی کے حوالے سے کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے نائب صدر تواب خان نے کہاہےکہ ہماری زیادہ تر گاڑیاں سی این جی پر چل رہی ہیں، سی این جی قیمت میں اگر کمی کی گئی تو ہم کرایوں میں بھی کمی کردیں گے۔ان کا کہناتھا کہ ہم نے پہلے ہی کرایوں میں بہت زیادہ کمی کررکھی ہے۔