30 نومبر ، 2014
کراچی ....... کراچی پولیس نے پاک کالونی منگھوپیرروڈمیں کارروائی کی اس دوران مقابلے میں بینک ڈکیتی میں ملوث دو ملزمان ہلاک اور دوساتھی گرفتار ہوگئے ہیں۔ایس ایس پی آئی یو فاروق اعوان نے کہا ہے کہ ہلاک و گرفتار ملزمان 2013 میں فیروزآباد بینک ڈکیتی میں ملوث تھے۔انہوں نے کہا کہ ملزمان گرفتاری کیلئے پولیس نے چھاپہ مارا،گرفتار ملزمان کے ساتھیوں نے فائرنگ کی جس میں دو افرادہلاک ہوگئے ۔