پاکستان
02 دسمبر ، 2014

نوری آباد سے ملنے والی لاشوں کی شناخت ہوگئی

نوری آباد سے ملنے والی لاشوں کی شناخت ہوگئی

حیدر آباد......جامشورو کے علاقے نوری آباد سے ملنے والی دو نوجوانوں کی تشدد زدہ لاشوں کی شناخت ہوگئی۔ دونوں کا تعلق قوم پرست جماعت جئے سندھ متحدہ محاذ سے بتایا جاتا ہے۔پولیس کے مطابق گزشتہ شب ملنے والی ہاتھ پیر بندھی تشدد زدہ لاشوں کی شناخت سرویچ پیرزادہ اور واجد لانگا کے ناموں سے ہوئی ہے۔ لواحقین کے مطابق سرویچ پیرزادہ 11 ستمبر کو کراچی کے علاقے صدر اور واجد لانگا چار ماہ قبل گلشن حدید سے لاپتا ہوا تھا۔ قوم پرست جماعت جئے سندھ متحدہ محاذ کے ترجمان کے مطابق قتل کیے گئے دونوں نوجوانوں کا تعلق لاڑکانہ سے تھا اوروہ جسمم کے کارکن تھے۔پولیس رپورٹ کے مطابق جامشورو ،نوری آباد اور لاڑکانہ سے نومبر کے مہینے میں 9 افراد کی لاشیں ملیں۔

مزید خبریں :