پاکستان
03 دسمبر ، 2014

فائرنگ میں مہارت بڑھانے کیلئے جدید تربیتی نظام متعارف کرایا،آرمی چیف

فائرنگ میں مہارت بڑھانے کیلئے جدید تربیتی نظام متعارف کرایا،آرمی چیف

روالپنڈی .....پاک فوج کے جوانوں میں فائرنگ کی مہارت بڑھانے کے لیےآرمی میں نیا اور جدید تربیتی نظام متعارف کرادیا گیا ہے ۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہےکہ نئے نظام سے جوانوں کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے میں بھرپور مدد ملے گی۔ پاک فوج کا سالانہ فائرنگ کامپی ٹیشن دو ہفتوں تک جہلم کے قریب آرمی فائرنگ رینج میں جاری رہنے کے بعد ختم ہوگیا ۔آخری روز چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے بھی فائرنگ رینج کا دورہ کیا ۔ مقابلوں میں شریک جوانوں نے رائفل اور لائٹ مشین گن سے فائرنگ میں اپنی مہارت کامظاہرہ کیا ۔ آرمی چیف نے جوانوں کی مہارت کی تعریف کی اور کہا کہ اس طرح کی تربیت کسی بھی فوجی کی پیشہ ورانہ مہارت کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔پیشہ ورانہ مہارت اور تربیت کا اعلیٰ ترین معیار امتیازی خصوصیت کےطور پربرقراررہناچاہیے۔آرمی چیف نےکہاکہ جوانوںکی فائرنگ کی استعداد بڑھانے کےلیے نیاتربیتی طریقہ کار متعارف کرایاہے،اس کےعلاوہ مارکس مین شپ یونٹ بھی قائم کیا گیا ہے جو فائرنگ کےمعیارکو بڑھانےکی طرف اہم قدم ہے ۔جنرل راحیل شریف نے مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیموں ، افسروں اور جوانوں میں ٹرافیاں اور میڈل بھی تقسیم کیے۔

مزید خبریں :