03 دسمبر ، 2014
کراچی ......نیول چیف ایڈمرل ذکااللہ نے کراچی میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز2014کا دورہ کیا اور نمائش میں پیش کیےگئے ہتھیاروں کا معائنہ کیا۔چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ذکا اللہ نے اس موقع پر نیوی شپ یارڈ میں تیار کی جانےوالی مصنوعات کے بارے میں آگاہ کیا،جہاں چین کے تعاون سے ایف 22 فری گیٹ بنائی گئی ہے جبکہ میزائل بوٹس بھی تیار کی جا رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی وفود پاکستان کی دفاعی مصنوعات میں دلچسپی لے رہے ہیں اور انہیں سراہا جا رہا ہے ۔