03 دسمبر ، 2014
اسلام آباد .....امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بنی گالا اسلام آباد میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ملاقات کی ۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت انتخابی دھاندلی کے معاملے پر عدالتی کمیشن بنانے پر تیار ہوتی ہے تو مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔سراج الحق کا کہناتھا کہ چیف الیکشن کمشنرکے تقرر سے متعلق اسحاق ڈار،خورشید شاہ نے بات کی تھی، الیکشن کے موجودہ سسٹم میں پارٹی اور پارٹی کے لیڈریرغمال ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت مذاکرات کی میز پرنہیں آئی،پی ٹی آئی کو کیسے کہیں کہ اعلانات واپس لیں،ہم خلوص نیت کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں، جلسے تو حکومت بھی کررہی ہے۔