کھیل
03 دسمبر ، 2014

نیوزی لینڈ سیریزٹی 20سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

نیوزی لینڈ سیریزٹی 20سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

دبئی ......پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی ٹی 20 سیریزکی ٹرافی کی تقریب رونمائی دبئی میں ہوئی، ٹرافی کو سابق آسٹریلوی کرکٹر فل ہیوز سے منسوب کیا گیا ہے۔دبئی میں پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کی نقاب کشائی کی ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں پاکستانی قائد شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ بیٹنگ پر بھی بھرپور توجہ دے رہے ہیں، ان کی خواہش ہے جب وہ کرکٹ چھوڑیں تو ٹیم اچھی پوزیشن پر ہو۔ٹیم نیوزی لینڈ کے قائد کین ولیمسن نے مختصر فارمیٹ کی سیریز میں کامیابی کے عزم کا اظہار کیا۔ٹرافی کو سابق آسٹریلوی کرکٹر فل ہیوز سے منسوب کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :