پاکستان
03 دسمبر ، 2014

پی ٹی آئی نے ناراض عوامی جمہوری اتحاد کے شہرام ترکئی کو منالیا

پی ٹی آئی نے ناراض عوامی جمہوری اتحاد کے شہرام ترکئی کو منالیا

صوابی .....تحریک انصاف کے رہ نماؤں نے ناراض عوامی جمہوری اتحاد کے رہنما شہرام ترکئی کو منالیاہے۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ پانچ سال تک عوامی جمہوری اتحاد اور تحریک انصاف ساتھ سفر کرینگے۔عوامی جمہوری اتحاد کے رہنما شہرام ترکئی اسلام آباد دھرنوں میں شرکت پر حوصلہ افزائی نہ ملنے پر ناراض تھے۔آج تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین، وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا اور اسپیکر کے پی کے اسمبلی اسد قیصر انھیں منانے صوابی میں ان کی رہائش گاہ پر پہنچے، جہاں ان سے ملاقات کی اور انھیں منانے کی بھرپور کوششیں کیں، تحریک انصاف کے رہ نماؤں کی ملاقات سود مند ثابت ہوئی اور شہرام ترکئی نے ناراضگی ختم کردی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں جہانگیر ترین نے کہا کہ عوامی جمہوری اتحاد اور تحریک انصاف مل کر نیا خیبرپختونخوا بنائینگے۔ شہرام ترکئی کی جانب سے پی ٹی آئی کے مہمانوں کی آؤ بھگت کے لیے بھرپور انتظامات کیے گئے تھےپر تکلف ظہرانے میں کئی اقسام کے کھانوں کا اہتمام کیا گیا تھا ۔

مزید خبریں :