پاکستان
03 دسمبر ، 2014

نابیناؤں پر لاٹھی چارج کرانے والے عقل کے اندھے ہیں، پرویز الٰہی

لاہور........مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ لاہور میں نابیناؤں پر لاٹھی چارج کرانے والے عقل کے اندھے ہیں، گو گو کے نعروں نے حکمرانوں کے سوچنے سمجھنے کی طاقت بھی چھین لی ہے۔لاہور سے جاری بیان میں چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ اپنا حق مانگنے والوں پر ظلم و تشدد پنجاب حکومت کی ایک اور بربریت ہے، سوتے جاگتے جمہوریت کا راگ الاپنے والوں نے بصارت سے محروم افراد کے خلاف حکومتی طاقت کا اندھادھند استعمال کیا۔ پرویز الٰہی نے بتایا کہ جب وہ وزیراعلیٰ پنجاب تھے تو وزیراعلیٰ ہاؤس میں پہلی بار نابینا خاتون کا تقرر کیا گیا۔

مزید خبریں :