پاکستان
03 دسمبر ، 2014

سندھ میں نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں مل رہی ہیں، قادر مگسی

حیدرآباد.......سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی کاکہناہےکہ سندھ میں نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں مل رہی ہیں لیکن مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں کانعرہ لگانےوالےبلاول زرداری اور آصف زرداری کو نوجوانوں کا قتل نظرنہیں آتا۔ حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قادر مگسی کاکہناتھاکہ سندھ میں اب تک چالیس نوجوانوں کی لاشیں ملی چکی ہیں۔ اگرکسی نے جرم کیاہےتوعدالتوں میں مقدمات چلاکر پھانسی پر لٹکادیاجائےلیکن سیاسی اختلاف کی بنیاد پر قتل کرنا درندگی اور جارحیت کی بدترین مثال ہے۔ انھوں نےاقوام متحدہ اور چیف جسٹس آف پاکستان سےانسانی حقوق کی پامالی اور ماورائے عدالت قتل کا نوٹس لینےکامطالبہ کیا۔

مزید خبریں :