پاکستان
03 دسمبر ، 2014

ڈسٹرکٹ جیل ڈیرہ مراد جمالی میں قیدیوں کا احتجاج

ڈیرہ مراد جمالی........ڈسٹرکٹ جیل ڈیرہ مراد جمالی کے قیدیوں نے جیل انتظامیہ کے مبینہ نارواسلوک کے خلاف احتجاج کیا اور بیرکوں کی چھتوں پر چڑھ گئے۔ ڈیرہ مراد جمالی جیل میں مختلف جرائم میں سزا یافتہ قیدی بیرکوں کی چھتوں پر چڑھ گئے۔ مظاہرین جیل انتظامیہ کے خلاف نعرے لگارہے تھے۔ قیدیوں نےالزام عائد کیا کہ جیل انتظامیہ قیدیوں کو ناقص کھانا فراہم کررہی ہے، انتظامیہ کی جانب سے مسئلے کے حل کی یقین دہانی کے بعد قیدیوں نے احتجاج ختم کردیا۔

مزید خبریں :