پاکستان
03 دسمبر ، 2014

جسٹس طارق پرویز نگراں وزیراعلیٰ کے پی کے رہ چکے ہیں

جسٹس طارق پرویز  نگراں وزیراعلیٰ کے پی کے رہ چکے ہیں

اسلام آباد.......چیف الیکشن کمشنر کے لئے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جن تین ناموں پر اتفاق ہوا ہے ان میں خیبرپختونخوا کے سابق نگران وزیراعلیٰ جسٹس ریٹائرڈطارق پرویزکا نام بھی شامل ہے۔ جسٹس (ر) طارق پرویز نے پندرہ فروری 1948کو پشاور میں آنکھ کھولی اور ابتدائی تعلیم بھی یہاں پر حاصل کی۔1971میں پشاور یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری اور 1975میں سیاسیات میں ماسٹرز کیا۔1997میں پشاور ہائی کورٹ کے جج بنےاور 8سال میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کا تاج سر پر سجایا۔مشرف دور میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد 2007میں پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کیا اورمعزول ہونے والے ججوں میں سے ایک قرارپائے تاہم انہیں5ستمبر 2008کو چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے عہدے پر بحال کردیا گیا۔وہ 2009میں سپریم کورٹ کے جج بنے جہاں انہوں نے چار سال تک فرائض انجام دیے۔جسٹس ر طارق پرویز نے20مارچ 2013کو خیبر پختون خوا کے 5ویں نگران وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھایا اور دو ماہ سے زیادہ عرصہ تک اس عہدے پر فائز رہے۔

مزید خبریں :