04 دسمبر ، 2014
کوئٹہ .......کوئٹہ شہر میں دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک بچے سمیت تیرہ افراد زخمی ہوگئے۔دھماکہ سرکی روڈ پر پرانی سبزی منڈی کے قریب ہوا۔دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ اسکول کے ایک بچے سمیت تیرہ افراد زخمی ہوگئے جن میں راہ گیر بھی شامل ہیں۔دھماکے کے بعد پولیس ، ایف سی اور انتظامیہ دھماکہ کی جگہ پہنچ گئی۔جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیاگیا،جہاں ایک تقریبا بارہ سالہ بچے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔دھماکے سے دو گاڑیوں اور ایک رکشے کو بھی نقصان پہنچا۔اس موقع پر سیکرٹری داخلہ اکبر درانی کا کہنا تھا کہ دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے گاڑی میں نصب کیاگیاتھا، جسے ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس سےاڑایاگیا، سیکرٹری داخلہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ خدشہ ہے سکیورٹی فورسزکو نشانہ بنانےکےلئے دھماکا کیاگیاہو کیوں کہ اس جگہ سے سکیورٹی فورسز کی گاڑیاں گزرتی ہیں، تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔