پاکستان
04 دسمبر ، 2014

لنڈی کوتل میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن

 لنڈی کوتل میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن

لنڈی کوتل........خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا جارہا ہے اور آمد ورفت کے راستےسیل کردیےگئے ہیں ۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لنڈی کوتل کے علاقے اش خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ گھر گھر تلاشی جاری ہے ،تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے ۔اس دوران اش خیل میںتمام راستے سیل کرکے سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔

مزید خبریں :